ہندوستان کے بہار پبلک سروس کمیشن ( بی پی ایس سی ) نے ٹیچر ریکروٹمنٹ امتحانات ( ٹی آر ای ) کے دوسرے مرحلے کے مختلف مضامین میں مزید 7 ہزار 355 اساتذہ کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق امتحانات محکمہ تعلیم پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقے کے بہبود کے محکمے اور شیڈولڈ کاسٹ اور شیڈولڈ ٹرائب ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں بھرتی کے لئے منعقد کئے گئے تھے۔
پرائمری کلاسز تک مجموعی طور پر 3 ہزار 449 امیدوار کامیاب قرار پائے جن میں ایک ہزار 837 جنرل مضمون، 30 بنگالی اور ایک ہزار 320 اردو کے تھے، مزید 262 امیدواروں نے بھی شیڈولڈ کاسٹ اور شیڈولڈ ٹرائب ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے خالی آسامیوں کے تحت جنرل مضمون کے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔
مجموعی طور پر 3 ہزار 208 طلباء کو کلاس 9 سے 10 کے لئے کامیاب قرار دیا گیا جن میں محکمہ تعلیم کے لئے تین ہزار 115 ریاضی کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر سائنس کے لئے 62 اور پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقے کے بہبود کے محکمہ کے تحت ریاضی کے 31 طلباء شامل ہیں۔
بی پی ایس سی نے کلاس 11-12 کے لیے 204 امیدواروں کو بھی کامیاب قرار دیا جن میں 133 بزنس اسٹڈیز اور 71 عربی کے تھے، پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقے کے بہبود کے محکمے کے تحت کلاس 6-8 کے لیے 78 امیدوار ریاضی اور سائنس، سماجی سائنس اور زبان (انگریزی اور ہندی) میں کامیاب ہوئے۔