پاکستان نے باکسنگ ڈے ٹیست میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے روز کے کھیل کے اختتام تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے ہیں لیکن دوسرے روز کے کھیل میں سابق کپتان بابراعظم بہت بدقسمت رہے اور صرف ایک سکور بنا کر پیٹ کمنز کی جادوئی گیند پر پولین لوٹ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے مایہ ناز فاسٹ باولر پیٹ کمنز نے بابراعظم کو آوٹ کرنے والی گیند کو ’ ڈریم بال ‘ کا نام دیدیا ہے ، انہوں نے اس کے پیچھے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’ یہ ڈریم بال ہے ،یہ وہی گیند ہے جسے کروانے کیلئے آپ کوشش کرتے ہیں ،اورزیادہ گیندیں کرواتے ہیں، بہت کم ہی ایسا ہوتا ہے جب یہ گیند نکل کر آتی ہے ،، میں اس کیلئے بہت خوش ہوں ‘‘ ۔
پیٹ کمنز کا کہناتھا کہ ’ ‘ یہ سو فیصد ’سیم بال‘ نہیں تھا ، ففٹی ففٹی تھا، یا تو یہ اندر کی طرف سیم ہونا تھا یا پھر باہر کی طرف ،میں نے کوشش کی اور کچھ اینگل بنایا،لیکن میں نہیں جانتا تھا کہ یہ گیند کیا کرنے جارہی ہے ، اور یقینی طورپر بیٹسمین کو بھی معلوم نہیں ہوگا کہ کیا ہونے جارہاہے ۔‘‘
پیٹ کمنز کا کہناتھا کہ سوینگ ہونے والی گیند کے بارے میں اندازہ لگایا جا سکتا ہے کیونکہ بیٹسمین اس کو دیکھ کر جج کر سکتا ہے اور اس میں غلطی کا مارجن بھی کم ہوتاہے۔ باولر عموی طور پر گیند کو سوینگ کرتا ہے لیکن یہ وہ ہمیشہ نہیں کرتا، زیادہ تر وہ کوشش کرتاہے کہ گیند کو سیم کرے ۔