پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق چیئرمین عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم آج بھی عائد نہ ہو سکی۔
بدھ کے روز الیکشن کمیشن کا چار رکنی بینچ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت کے لئے اڈیالہ جیل پہنچا جہاں دونوں ملزمان پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان تھا۔
تاہم، چار رکنی بینچ نے آج ہونے والی سماعت بغیر کارروائی کے تین جنوری تک ملتوی کردی اور دونوں ملزمان پر فرد جرم نہیں عائد ہوسکی۔
سماعت ملتوی ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران اڈیالہ جیل سے واپس چلے گئے۔