نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ ریگولر حج سکیم میں 6 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں،سرکاری حج کیلئے درخواستوں کی قرعہ اندازی 28 دسمبر ( کل ) کی شام کو کی جائے گی۔
وزیر مذہبی امور انیق احمد نے دورہ کراچی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حجاج کی آمد سے قبل کیمپ کی تزین وآرائش کو مکمل کیا جائے گا اور ان کی سہولت اور آسانی کیلئے تمام ضروری اقدامات لیے جا رہے ہیں۔
انیق احمد کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ عبادات کو مزید آسان بنایا جائے۔
وزیرمذہبی امور کا کہنا تھا کہ سپانسرشپ حج سکیم کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کو کم خرچ پر معیاری سہولیات میسر آئیں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈالرز میں ادائیگی سے ریاست کو بھی فائدہ ہو گا۔