انتخابی امیدواروں کے ڈیٹا تک رسائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی ۔
،درخواست شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کردی،آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کےتحت دی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت الیکشن کمیشن کو فوری طورپرڈیٹا ویب سائٹ پر جاری کرنے کا حکم دے۔
،درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے بنک ڈیفالٹر ،ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر نہیں ڈالیں،عدالت نے 2013 سے ڈیٹا بیس بنانے کےاحکامات جاری کررکھے ہیں،ویب سائیٹ پرتفصیلات آنے سے امیدواران کیخلاف اعتراضات عائد ہوسکیں گئے،۔
شہری کو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے چیزیں آسانی سے مل جاسکے گی،عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کو فوری طور پر ڈیٹا ویب سائٹ پر جاری کرنے کا حکم دے۔