سعودی عرب میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر پاکستانی شہری کو 2 ہزار ریال (پاکستانی ڈیڑھ لاکھ روپے) جرمانہ کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی جنرل ڈپارٹمنٹ آف ٹریفک (جی ڈی ٹی) نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ شاہراہوں کو عبور کرنے والے پیدل چلنے والوں پر 2000 ریال تقریباً ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے تک کے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔سعودی ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عملدر آمد شروع کردیا گیا جس کے بعد غلط جگہ سے سڑک پار کرنیوالے پاکستانی کو بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا، سڑک پار کرنے اور اہلکار کے فائن کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
He got SR 2,000 fine for crossing the highway from an undesignated place. pic.twitter.com/iPu9u9IhCM
— Life in Saudi Arabia (@LifeSaudiArabia) December 25, 2023
لائف ان سعودی عربیہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر واقعہ کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ غیر نامزد جگہ سے ہائی وے عبور کرنے پر 2000 ریال جرمانہ عائد کیا گیا۔یاد رہے کہ جی ڈی ٹی حکام کا کہنا تھا کہ پیدل چلنے والوں کو شاہراہوں کو عبور کرتے ہوئے ایک ہزار سے دو ہزار سعودی ریال تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ اقدام اس خطرناک عمل کو روکنے کے لیے متعارف کرایا گیا جو نہ صرف پیدل چلنے والوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالتا ہے بلکہ ٹریفک میں نمایاں خلل کا باعث بنتا ہے اور حادثات کے امکانات میں بھی اضافہ کرتا ہے۔