حافظ آباد میں تیزرفتار کار بے قابو ہوکر ڈمپر سے ٹکراگئی حادثے میں دو خواتین اور بچے سمیت چار افراد جاں بحق اور پانچ بچے زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیم کے مطابق گوجرانوالہ روڑ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ڈمپر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 2خواتین اور بچے سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئےہیںکار خاتون چلارہی تھی، 5 ننھے معصوم بچے زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو ٹیم کے مطابق کارسوار فیملی گوجرانوالہ سے شادی میں شرکت کیلئے جارہی تھی۔