سربیا میں حالیہ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بعد دارالحکومت بلغراد ہنگامے پھوٹ پڑے۔
تفصیلات کے مطابق دارالحکومت بلغراد میں اپوزیشن کے حامیوں نے مرکزی پولیس اسٹیشن تک مارچ کیا۔ مظاہرین الیکشن کمیشن کی عمارت کے باہر جمع ہوئےاور تاریخی عمارت بلغراد سٹی ہال کے شیشے بھی توڑدئیے۔
اپوزیشن جماعتوں کے حامیوں نے ہزاروں کی تعداد میں نکل کر دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پیپر سپرے کیا۔ پولیس نے کئی مظاہرین حراست میں بھی لئے ہیں۔
حکام کے مطابق مظاہرین کو منشتر کرنے کے دوران مختلف واقعات میں 8 پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوئے ہیں،۔دارلحکومت میں تاحال مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔