صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مباکباد پیش کی ہے۔
صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر(ایکس ) پراپنےبیان میں کہا آج کادن حضرت عیسیٰ اورقائد اعظم کے یوم ولادت کے باعث خصوصی اہمیت رکھتا ہے,کرسمس کا تہوارمحبت و امن کا پیغام دیتا ہے،مسیحی برادری کی ملک و قوم کے لیے بے پناہ خدمات ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیاں مبارک۔
— Abdul Aleem Khan (@abdul_aleemkhan) December 25, 2023
کرسمس کا تہوار محبت و امن کا پیغام دیتا ہے۔ مسیحی برادری کی ملک و قوم کے لیے بے پناہ خدمات ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل آزادی ہے اور ہم سب مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل آزادی ہے اور ہم سب مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔