انڈونیشیا میں نکل پروسیسنگ پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 39 زخمی ہو گئے ہیں۔
خبررساں ادارے کے مطابق مورووالی انڈسٹریل پارک کے ایک اہلکار ڈیڈی کرنیاوان نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5:30بجے پی ٹی انڈونیشیا سنگشن سٹینلیس سٹیل کے ایک پلانٹ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 39 زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکا ایک بھٹی پر مرمت کے کام کے دوران ہوا جب ایک آتش گیر مائع بھڑکا اور اس کے بعد ہونے والے دھماکے سے قریبی آکسیجن ٹینک بھی پھٹ گئے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ متاثرین کی موجودہ تعداد 51 افراد ہے 39 افراد معمولی اور شدید زخمی ہیں جن کا فی الحال طبی علاج کیا جا رہا ہے۔