برطانیہ کی سپریم کورٹ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو پیٹنٹ کے حقوق کے لیے ایک موجد کے طور پر تسلیم کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
ٹیکنالوجی کی خبروں پر نظر رکھنے والی معروف ویب سائٹ کے مطابق کمپیوٹر سائنسدان اسٹیفن تھیلر کی جانب سے (اے آئی) سے پیدا ہونے والی ایجادات کے لیے پیٹنٹ رجسٹر کرنے کی کوشش سے متعلق ایک کیس میں عدالت نے کہا کہ پیٹنٹ قانون کے تحت ایک موجد کو انسان ہونا چاہیے، مشین نہیں۔
رپورٹ کے مطابق اگرچہ یہ حکم اے آئی سے پیدا ہونے والی تکنیکی پیش رفت اور پیٹنٹ کی اہلیت کے بارے میں وسیع تر سوالات کو حل نہیں کرتا ہے، قانونی ماہرین (اے آئی) سے پیدا ہونے والی ایجادات کے تحفظ میں موجودہ پیٹنٹ قانون کی مناسبت کے بارے میں خدشات کو اجاگر کرتے ہیں۔
فیصلہ عالمی سطح پر اسی طرح کے فیصلوں کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، اور ماہرین (اے آئی) کے تیار ہوتے ہی ممکنہ تبدیلیوں کی توقع کرتے ہیں۔