ملک میں مسلسل تین ہفتوں سے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے کمی ہوئی ہے، گوشت 463 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
زندہ مرغی کی قیمت 5 روپے کم ہو گئی۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 307 روپے کلو ہے جبکہ پرچون میں زندہ مرغی 319 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے انڈے 362 روپے فی درجن ہو گئے ہیں جبکہ پشاور میں سردیاں آتے ہی فی درجن انڈے ایک ہفتے کے دوران 100 روپے مہنگے ہوگئے، فی درجن انڈے کی قیمت 320 سے بڑھ کر 480 روپے تک جا پہنچی ہے۔