پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ حکومت کے اشتراک سے صوبے بھر میں علم کی روشنی پھیلانے میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پاک فوج کا "علم ٹولو دا پارہ" یعنی (تعلیم سب کےلیے) پروگرام کے تحت 9 پائلٹ پراجیکٹس پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا۔ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو علم کے زیور سے آراستہ کر کے ملکی ترقی و خوشحالی میں حصہ دار بنانا ہے۔
پروگرام کے تحت مہمند، تیراہ، حسن خیل، درہ آدم خیل، کرم، جانی خیل، ٹانک، سراروغہ اور انگور اڈہ میں نو پائلٹ پراجیکٹس پر کام شروع کیا گیا۔ 15 اکتوبر دو ہزار تئیس کو شروع ہونے والے پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں فروغ تعلیم کے فروغ کیلئے مختلف امور پر کام کیا گیا ۔
Pakistan Army, FC joint education projects become beacon of light in KP district#SamaaTV #News #ISPR #PakArmy #KP #educationprojects pic.twitter.com/AkuQxtBTRF
— SAMAA TV (@SAMAATV) December 24, 2023
اعلامیے کے مطابق اب تک 4 ہزار سے زائد بچے اور بچیاں اس پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ چار مختلف سنٹرز میں 500سے زائد بچیاں ڈیجیٹل اسکلز کے کورسز بھی کر رہی ہیں۔