کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس لیکیج کے باعث دھماکوں میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس بھوسہ منڈی کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس میں میاں، بیوی اور 5 بچے جھلس گئے۔
رپورٹ کے مطابق گیس لیکیج سے نواں کلی میں بھی دھماکا ہوا جہاں ایک ہی گھر کے 4 افراد جھلس کر زخمی ہوئے جبکہ کچلاک میں دھماکے سے میاں بیوی سمیت 4 افراد جھلس گئے۔
پولیس کے مطابق تمام زخمیوں کو طبی امداد کی لئے برن سینٹر سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔