اسلام آباد ہائیکورٹ نے نومبر 2022 کا ایم ڈی کیٹ رزلٹ دو سال کے لیے موزوں قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جانب سے جاری کردہ فیصلہ کے مطابق نومبر 2022 کا ایم ڈی کیٹ رزلٹ 2024 تک کارآمد ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ پٹیشنر لائبہ رؤف نے نومبر 2022 میں ایم ڈی کیٹ پاس کیا، اس وقت قانون کے مطابق رزلٹ دو سال کے لیے موزوں تھا، پٹیشنر نے پی ایم ڈی سی کے 14 جولائی 2023 کے پبلک نوٹس کو چیلنج کیا۔
فیصلے کے مطابق پی ایم ڈی سی نے نوٹس میں کہا تھا 2022 کے پاس کردہ ایم ڈی کیٹ پر 2023 میں داخلہ نہیں ملے گا۔
2021 کی ریگولیشنز کے مطابق نومبر 2024 کے ایم ڈی کیٹ نتائج دو سال کے لیے موزوں ہیں، بعد میں کیے جانے والے ایڈمنسٹریٹو فیصلے سے پٹیشنر سے یہ حق واپس نہیں لیا جا سکتا۔
عدالت نے حکم دیا کہ پٹیشنر کا کیس میں جو خرچ آیا وہ بھی پی ایم ڈی سی ادا کرے گی۔