ٹینس کے میدان سے بڑی خبر سامنےآئی ہے،بھارت اور پاکستان کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہی ہوگا۔
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے آزاد ٹربیونل نے فیصلہ سنا دیا ،ٹینس فیڈریشن نےبھارتی اپیل مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے اپنےفیصلے میں کہا پاکستان میں ڈیوس کپ نہ کھیلنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں،پاکستان میں سیکیورٹی صورت حال ایسی نہیں کہ میچ نہ ہوسکیں
بھارت،پاکستان میں عام انتخابات اورسکیورٹی کو بنیاد بناکرڈیوس کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلناچاہتا تھا،گزشتہ ماہ بھی انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی مؤقف کو تسلیم نہیں کیا تھا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی 4 فروی کو کھیلے جائےگی۔