درگاہ لعل شہباز قلندرؒ سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق درگاہ پر لوگوں کی جانب سے چڑھایا جانے وال سونا ایک ماہ کے دوران چرایا گیا ، نگران وزیر عمر سومرو نے دربار کے مینجر کو معطل کرتے ہوئے حکام سے مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی ہے ۔
اطلاع ملی ہے کہ ایک زبیر بلوچ نامی شخص نے سونا چوری کرنے کے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بیان دیدیا ہے ، نگران وزیر کی جانب سے محکمے کو متعلقہ شخص کی تنخواہ روکنے کا حکم جاری کر دیا گیاہے اور اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کو جلد از جلد سورنے کی ریکوری کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں ۔
نگران وزیر کی جانب سے واقعہ کے پیش نظر صوبے میں تمام درگاہوں کے مینجرز کے خلاف تحقیقات کا حکم جاری کر دیاہے ۔