نگران صوبائی وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی کا کہنا ہے کہ سی ایم فٹبال گولڈ کپ میں خود بطور کھلاڑی حصہ لوں گا
سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں اور کھلاڑیوں کی دیرینہ خواہش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سی ایم گولڈ کپ فٹبال کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔جس میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔
افتتاحی میچ میں باقاعدہ طور پر میں خود بطور کھلاڑی حصہ لوں گا ۔
بلوچستان کے نوجوانوں اور کھلاڑیوں کی دیرینہ خواہش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہم نے سی ایم گولڈ کپ فٹبال کا انعقاد کردیا ہے جس میں پورے پاکستان سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ افتتاحی میچ میں میں باقاعدہ طور پر بطور کھلاڑی حصہ لے کر ٹورنامنٹ کا افتاح کروں گا۔ میرے نزدیک کوئی عام اور خاص نہیں، سب… pic.twitter.com/9rxjiTevka
— Nawabzada Jamal Khan Raisani (@SonOfShaeed) September 17, 2023
نگران صوبائی وزیرکھیل جمال رئیسانی نے کہا کہ میرے نزدیک کوئی عام اور خاص نہیںسب برابر ہیں۔
انہوں نے کہا میں چاہتا ہوں کہ عوام اور بڑے دفاتر میں بیٹھے لوگوں کے درمیان فرق ختم ہو۔ جس کا باقاعدہ آغاز میں خود سے کرنا چاہتا ہوں۔