مارکیٹوں میں جعلی نوٹوں کی گردش تیزی سے جاری ہے۔کراچی صدر الیکٹرونکس مارکیٹ کے صدر رضوان عرفان نے حکومت پاکستان اوراسٹیٹ بینک آف پاکستان سے معاملے کا نوٹس لینے اور اسکے سدباب کامطالبہ کردیا۔
تاجررہنما کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ مارکیٹ میں ایک سے پانچ ہزار تک کے جعلی نوٹ گردش کررہے ہیں،صدر الیکٹرونکس مارکیٹ میں بھی جعلی نوٹوں کی شکایات ملی ہیں،
تاجررہنما رضوان عرفان نےمزیدکہا کہ جعلی نوٹ دینےوالوں کوپولیس کے حوالے بھی کیامگروہ چھوٹ جاتے ہیں،دکانداروں نےجعلی نوٹ چیک کرنےوالی مشینیں بھی لگالی ہیں،حکومت پاکستان اوراسٹیٹ بینک جعلی نوٹوں کی گردش کوروکے۔