پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کے گھر پر مبینہ طور پر چوری کی واردات ہوئی ہے۔جہاں چور قیمتی ہار اور گھڑی چوری کرکے فرار ہوگیا۔
اداکارہ میرا کے مطابق واردات کےوقت میں گھرپرموجودنہیں تھی جبکہ چوری ہونےو الےہارکی مالیت 80لاکھ اورگھڑی کی قیمت20لاکھ روپےتھی۔اورچوری کی گئی گھڑی میں بھی ہیرے جڑے ہوئے تھے۔
اداکارہ کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیاگیا ، میر اکی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمہ کے مطابق ڈرائیورگھرسےہیروں کاہاراورقیمتی گھڑی لےکرفرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق اداکارہ میرا کے ڈرائیور قاسم نے گھر سے 80 لاکھ کے ڈائمنڈ اور 20 لاکھ کی گھڑی چوری کی،ملزم کی گرفتاری کیلئےچھاپےمارےجار ہے ہیں۔