اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکس اور دیگر مالیاتی ادارے 25 دسمبر کو یوم قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعلامیہ کے مطابق 25 دسمبر بروز پیر کو قائداعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس ڈے کے موقع پر سرکاری ونجی مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت نے ملک بھرمیں 25 دسمبر بروز پیر کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 25 دسمبر کو یوم قائداعظم سرکاری سطح پرمنایا جائے گا جبکہ مسیحی برادری کرسمس بھی منائے گی۔عام تعطیل کا اعلان کابینہ ڈویژن کی جانب سے کیا گیا ہے۔
اس سے قبل سندھ حکومت نے 25 دسمبر اور 26 دسمبر 2023 کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔