سمندر پار پاکستانیوں کے وفد نے مزارِ قائد پر حاضری دی اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وفد کے قائد میاں طارق نے قوم کی افواجِ پاکستان کے ساتھ یکجحتی اور غیر متززل عزم کی تعریف کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے سمندر پار پاکستانیوں کے وفد نے مزار قائد پر حاضری دی اور وفد نے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وفد کے قائد میاں طارق نے قوم کی افواجِ پاکستان کے ساتھ یکجحتی اور غیر متزلزل عزم کی تعریف کی اور کراچی کے عوام کی جانب سے مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔
میاں طارق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمن پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں، ان سازشوں کا مقابلہ ہماری پاک فوج جواں مردی سے کر رہی ہے، ہم اتحاد کے ساتھ اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
https://www.facebook.com/SamaaDigitalTV/posts/pfbid0bU9XoUx1CjpFbbXLn1XvqXBvwnvBjo38VcNoNXe4v23cUaT1CLsE4gUdufMKuhN2l
وفد کے شرکاء نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے کےلیے پاک فوج کے ساتھ ہاتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونا چاہئے، شہداء کے لیے غم اٹھانا پڑتا ہے لیکن الحمدللہ ہماری پاک فوج ہر محاز پر فتح کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کے وفد نے پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور ملکی معیشت کی بہتری کے لیے ہر قسم کی حمایت کا یقین دلایا۔