بھارت میں کورونا نے ایک مرتبہ پھر زور پکڑلیا،24 گھنٹوں میں کورونا کے 394 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ ترکیسز ریاست کیرالہ کرناٹک،گجرات، تامل ناڈو اورمہاراشٹرا میں رپورٹ ہوئے۔ 24 گھنٹوں کےدوران کیرالہ میں تین، پنجاب میں ایک اور کرناٹک میں دو افراد ہلاک ہوئے۔
بھارت میں کورونا کے نئے ویرئنٹ جے این ون کے سبب کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔بھارتی حکام نےبڑھتے ہوئےکیسز کے پیش نظرماسک پہننے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس وقت بھارت میں کورونا کے 2700 کیسز موجود ہیں۔