قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر خرم شہزاد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔
میڈیارپورٹس کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرخرم شہزاد پسلی میں فریکچر کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوئے۔اسپیشلسٹ سےمشاورت کےبعدپی سی بی آئندہ کا پلان طےکرےگا۔
مشاورت کےبعدخرم شہزادکااین سی اےمیں ری ہیب شروع کیاجائےگا،واضح رہےکہ خرم شہزاد نے پرتھ ٹیسٹ کےدوران تکلیف کی شکایت کی تھی۔خرم شہزاد کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جسم میں درد محسوس ہوئی تھی۔
خرم شہزاد نے اپنےڈیبیو ٹیسٹ میں 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔انہوں نے پہلے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 38 اوورز کرائے تھے۔