سابق چیف جسٹس ساقب نثار نے تصدیق کی ہے کہ مجھ سمیت تمام فیملی ممبر محفوظ ہیں ۔
دھماکے کے وقت سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ثاقب نثار گھر پر موجود تھے اور ان کے تمام فیملی ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
جسٹس (ر) ثاقب نثار نے سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم گھرکےاندربیٹھےتھےکہ اچانک زورداردھماکاہوا،دھماکےکی آواز کافی زوردارتھی۔
یہ بھی پڑھیں :۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم سے حملہ
انہوں نے کہا کہ گھرکے باہرتعینات پولیس اہلکار زخمی ہوئے،تاہم ہم سب فیملی ممبران محفوظ ہیں۔
ثاقب نثار نے بتایا کہ پولیس اہلکاربتارہےہیں گرنیڈ بم دھماکاتھا، پولیس واقعےکی تحقیقات کررہی ہے۔
یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ثاقب نثار کے گھر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ثاقب نثار کے لاہور کے علاقے گارڈن ٹائون میں واقع گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔