’کوک اسٹوڈیو سیززن 14‘ کے ’کنا یاری‘ سے شہرت پانے والی پاکستانی حجاب ریپر گلوکارہ ایوا بی کی جانب سے رکشے میں سواری کرتے اپنے ہی گانے کو سننے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
گلوکارہ ایوا بی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئرکی،جس میں انہیں رکشے پرسواری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،ویڈیو میں ایوا بی رکشے پرحجاب میں مکمل حجاب میں نظر آرہی ہیں اور سفر کےدوران ویڈیو ریکارڈنگ کرتی دکھائی دیں۔
رکشہ ڈرائیور نےانہیں کاگایاہوا مشہورگانا کنایاری چلایا ہوا ہوتا ہے اورگلوکارہ کو رکشے کی پچھلی سیٹ پربیٹھا دیکھا جا سکتا ہے،ایوابی نے رکشے میں سفر کے دوران اپنے گانے ’کنا یاری‘ کو سنتے ویڈیو ریکارڈکی اوراسے اپنے انسٹاگرام پرشیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب وہ رکشے والےکو کیسےبتائیں کہ وہ گانا ہمارا گایا ہوا ہے؟
View this post on Instagram
ویڈیو شیئر کرنے کے بعد ویڈیو وائرل ہوگئی،سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ کمنٹس کررہے ہیں،صارفین نے کمنٹس کیےکہ وہ حجاب ہٹاکر رکشے والے کو بتا سکتی تھیں کہ ’کنا یاری‘ انہوں نے ہی گایا ہے۔
بعض صارفین نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ رکشے میں سفر کرنے کے دوران ہی گانے کو گنگناتیں تو ڈرائیورنے سمجھ جاناتھا۔صارفین نے کھا کہ یہ ان کے لیے فخر کی بات ہے کہ رکشے کی سواری کے دوران انہیں اپنا ہی گایا ہوا گانا سننے کو مل رہا ہے جب کہ بعض نے لکھا کہ گلوکارہ کے لیے یہ ایک خواری کی بات ہے کہ وہ جس رکشے پر سفر کر رہی ہیں، اسی پر ان کا گانا ’کنا یاری‘ چل رہا ہے۔