پاک آرمی کی ٹیکنیکل آرمز پاکستان کی تعمیر و ترقی کی ضامن، جنگ کا میدان ہو یا امن کی صورتحال پاکستان آرمی دفاع وطن اور قوم کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات میں اپنی عوام کی خدمت پاکستان آرمی کا طرہ امتیاز ہے، پاکستان آرمی کی ٹیکنیکل آرمز بشمول انجینئرنگ، الیکٹریکل اینڈ میکنیکل اور سگنلز کور ملکی دفاع کے ساتھ ساتھ ضرورت پڑنے پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
پاک آرمی ملک کے طول و عرض میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں، اس کے علاوہ پاکستان آرمی باصلاحیت نوجوانوں کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں چار سالہ سپانسرڈ ڈگری پروگرام بھی مہیا کرتی ہے۔