چین، پاکستان، ایران سہ فریقی تعلقات پر مبنی کتاب کی تقریب رونمائی کی گئی۔ مقررین نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے مصنف کی بصیرت اور دور اندیشی کا بھی اعتراف کیا۔
تفصیلات کے مطابق مصنف رضا علی خان کی کتاب "بدلتی ہوئی دنیا میں چین پاکستان ایران کے سہ فریقی تعلقات" کی تقریب رونمائی نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف تھنک ٹینکس، ماہرین تعلیم، سول وملٹری افسران اور مختلف یونیورسٹیز کے طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد خان چیئرمین شعبہ سیاست و بین الاقوامی تعلقات نے مصنف کی علمی جستجو کو سراہا،انہوں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے مصنف کی بصیرت اور دور اندیشی کا بھی اعتراف کیا۔
Trilateral diplomacy! Raza Ali Khan's insightful book on China-Pakistan-Iran relations, 'CHINA-PAKISTAN-IRAN TRILATERAL RELATIONS IN THE CHANGING WORLD,' was launched at the National University of Technology. #SamaaTV pic.twitter.com/3cRTOrDJwQ
— SAMAA TV (@SAMAATV) December 20, 2023
ڈاکٹر آمنہ محمود نے مصنف کے علمی تحقیقی کام کو مبارکباد پیش کی جبکہ ڈاکٹر محمد ریاض شاد نے مصنف کی علمی کاوشوں اور کتاب کے سماجی تناظرکوسراہا۔ ڈاکٹر محمد طارق نیازی نے مصنف کی سابقہ دو کتابوں کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی علمی جستجو کے سفر کو سراہا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ سہ فریقی تعلق اس خطے کیلئے جغرافیائی سیاسی گیم چینجر ہے۔
تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی سفیر سہیل محمود ڈی جی آئی ایس ایس آئی نے کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مصنف نے سہ فریقی تعاون کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا ہے۔