خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے ویمن ڈگری کالج میران شاہ کی طالبات کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کےلیے پاک فوج نے کئی عرصے سے بند کمپیوٹر لیب مکمل طور پر فعال کردی۔
گورنمنٹ ڈگری کالج میران شاہ کی طالبات کو پچھلے کچھ عرصے سے بجلی کی عدم دستیابی اور کمپیوٹر خراب ہونے کی وجہ سے جدید علوم اور کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا تھا۔ پاک فوج نے کالج کی لیب میں جدید کمپیوٹر نصب کرنے کے بعد جدید کارآمد سافٹ ویئر بھی انسٹال کردیئے۔
کمپیوٹر لیب کو بجلی کی مستقل فراہمی کے لیے سولر سسٹم سے بھی منسلک کردیا گیا ہے۔کالج انتظامیہ اور طالبات نے پاک فوج کے اس اقدام کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔
Pakistan Army unveils a state-of-the-art computer lab at Miran Shah Women's Degree College in #NorthWaziristan!
— SAMAA TV (@SAMAATV) December 20, 2023
This upgrade, complete with modern software, empowers local women with access to vital science & computer education. #SamaaTV pic.twitter.com/DFrDMd0rhn
قبل ازیں پاک فوج "علم سب کےلئے" مہم کے تحت تعلیم کی روشنیاں بکھیرنے کے سفر پر گامزن ہے۔ مہم کے تحت جنوبی وزیرستان کے دور دراز علاقوں سے ناخواندگی کے اندھیروں کو ختم کرنے کے لیے مہم زور و شور سے جاری ہے۔
پاک فوج اور خیبرپختونخوا حکومت کے تعاون سے 2015 سے غیر فعال گورنمنٹ پرائمری اسکول، مدی جان میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ سینکڑوں کی تعداد میں بچے داخلہ لے رہے ہیں۔
پاک فوج کی جانب سے بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کتابیں اور اسٹیشنری بھی تقسیم کی گئی۔ اہل علاقہ کہتے ہیں اس سے نہ صرف مجموعی شرح خواندگی بڑھے گی بلکہ ضم شدہ اضلاع کے نوجوان ملکی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔