راولپنڈی پولیس نے 8 سال قبل لاپتا ہونے والے سابق پولیس اہلکار کو بھکاریوں کے گینگ کے قبضہ سے بازیاب کروا لیا ۔
تفصیلات کے مطابق مستقیم خالد 2006 میں پولیس میں بھرتی ہوا، 2011 میں طویل غیر حاضری پر نوکری سے بر خاست کر دیا گیا تھا ، مستقیم خالد 2016 سے لاپتہ تھا ،، پولیس نے ڈھیری حسن آبادکے علاقے میں بھکاری گینگ کے خلاف ایک کارروائی کی جس دوران پولیس اہلکار بھی ان کے پاس سے ملا۔ پولیس نے گینگ کی تین خواتین کو بھی گرفتار کر لیاہے جبکہ دو بہنیں ثمینہ اور مریم بھی شامل ہیں ۔پولیس کا کہناہے کہ گینگ کا تعلق اندرون سندھ سے ہے اور ساتھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔