سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت کل ہو گی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ سماعت کرے گا۔
سابق چیف جسٹس کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ پرحکم امتناع جاری کیا تھا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل18ستمبر کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا ۔رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔
درخواست گزاروں نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی تھی کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا تصور، اس کی تیاری، اس کی توثیق اور اس کو پاس کیا جانا بددیانتی پر مبنی ہے، لہٰذا اسے خلاف آئین قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔