بھارتی انتہا پسند ہندوؤں سے تنگ آکر پاکستان آنے والے مسلمان باپ ، بیٹے نےآرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پاکستانی شہریت دینے کی درخواست کر دی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی انتہا پسند ہندوؤں سےجان بچا کر پاکستان پہنچنے والے بھارتی صحافی محمدحسنین اپنے بیٹے کے ساتھ اس وقت کراچی کے ایدھی سینٹر میں بھارتی شہری کے ہمراہ رہائش اختیار کیے ہوئےہیں۔
بھارتی صحافی محمدحسنین نے آرمی چیف جنرل عاصم منیرسےپاکستانی شہریت دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میں اورمیرابیٹااسحاق14ستمبر کو افغانستان کےراستےپاکستان پہنچےتھے،بھارت میں مسلمانوں کومختلف قسم کی اذیت کاسامناہے،مسلمانوں پرجسمانی تشددسےلیکرذہنی اذیت تک دی جاتی ہے۔
انہون نے بتایا کہ بھارت میں مسلمانوں پر مذہب تبدیل کیلئے دباؤڈالا جاتا ہے،سرکاری اسپتالوں میں مسلمانوں کےساتھ نارواسلوک کیاجاتاہے، وہاں مسلمانوں کےحقوق کی آوازبننےپرمجھ پر6مقدمات بنائےگئے۔
محمدحسنین نے کہا کہ یکم اکتوبرکوہیومن رائٹس کمیشن کودرخواست لکھی،جس کا جواب نہیں ملا، آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے درخواست ہے وہ ہمیں پاکستانی شہریت دیں۔