پیٹرن انچیف استحام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیرترین نے عام انتخابات میں 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے گئے، لیگل ٹیم نے لودھراں کے ریٹرننگ افسر سے کاغذات نامزدگی وصول کئے۔
جہانگیرترین کی لیگل ٹیم نےریٹرننگ افسر لودھراں سے کاغذات وصول کئے، این اے 155، پی پی 227،اور 228 کیلئے کاغذات وصول کیے گئے، کورننگ امیدوارعلی ترین کیلئے بھی تینوں حلقوں کے کاغذات نامزدگی وصول کیے گئے، جہانگیر ترین 21 یا 22 دسمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔