جسٹس عقیل احمد عباسی نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
منگل کے روز سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جسٹس عقیل احمد عباسی سے عہدے کا حلف لیا جبکہ تقریب حلف برداری میں نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر ، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے سابق ججز ، آئی جی سندھ ، جسٹس عقیل احمد عباسی کے اہلخانہ اور دیگر بھی شریک تھے۔
عقیل احمد عباسی نے سندھ ہائیکورٹ کے پچسیویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے۔