پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق چیئرمین عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم ایک بار پھر موخر ہوگئی۔
منگل کے روز ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے اڈیالہ جیل میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کیخلاف کیس کی سماعت کی۔
ملزمان پر آج فرد جرم عائد ہونا تھی جو نہ ہوسکی اور کارروائی کو موخر کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ توہین الیکشن کمیشن، فواد چوہدری کی جیل میں اوپن ٹرائل کی درخواست
دوران سماعت فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں کاپیاں دی گئیں نہ ہماری دستاویزات اندر آنے دی گئیں، دستاویزات کے بغیر نہیں بتاسکتا کہ مجھ پر کیا الزامات ہیں۔
بعدازاں، توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 27 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔