سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے توہین الکیشن کمیشن کیس کے جیل میں اوپن ٹرائل کے لئے درخواست دائر کردی۔
فواد چوہدری کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری کے ذریعے اوپن ٹرائل کی درخواست دی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی کہ مقامی اور عالمی میڈیا کو جیل ٹرائل کورٹ کوریج کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ شفافیت کے لیے جیل سماعت اوپن کی جائے۔
درخواست میں کہا گیا کہ مجھے فیملی اور وکلا سے ملنے کی اجازت نہیں ، مقامی اور عالمی میڈیا کے بغیر ٹرائل قابل اعتراض ہے، اوپن ٹرائل کا حکم دیا جائے۔
یاد رہے کہ الیکشن کیمشن کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی جاتی ہے۔