بھارت نے ایک بار پھر سے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیوس کپ ٹاٸی کے پاکستان میں انعقاد کے خلاف اپیل کردی۔
خیال رہے کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے پاک ، بھارت ٹاٸی پاکستان میں کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن نے پاکستانی الیکشن کو جواز بنانے کی کوشش ہے اور اپیل میں کہا ہے کہ آٹھ فروری کو پاکستان میں الیکشن ہیں، ڈیوس کپ کے پاکستان میں انعقاد کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔
بھارت نے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر بھی مقابلے منتقل کرانے کی کوشش کی ہے، تاہم، آٸی ٹی ایف ٹاٸی نیوٹرل وینیو پر کرانے کا بھارتی مطالبہ پہلے مسترد کرچکی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کا ڈیوس کپ ٹائی تین اور چار فروری کو اسلام آباد میں شیڈول ہے۔
حکام پاکستان ٹینس فیڈریشن کے مطابق ڈیوس کپ ٹاٸی کے اسلام آباد میں انعقاد کیلٸے پرامید ہیں، تمام ٹیمیں ڈیوس کپ ٹاٸی کھیلنے کے لئے پاکستان آچکی ہیں۔