اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 2 جنوری کردی ملتوی کردی گئی۔
اسلام آبادڈسٹرکٹ کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی،بیرسٹر سلمان صفدر کےمعاون وکیل سردار مصروف خان عدالت میں پیش ہوئے۔
معاون وکیل نےدوران سماعت عدالت میں پیش ہوکر کہا سلمان صفدرلاہور میں مصروف ہیں،پیش نہیں ہوسکے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرادیا گیا۔
خیال رہے کہ عدالت نے پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا تھا،بعدازاں عدالت نے سماعت 2 جنوری تک ملتوی کردی۔