کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی تیل اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی۔
کسٹم آفیسر نے اٹھائیس ہزار لٹر پیٹرول سے بھرے ٹریلر کو مانگا منڈی کے قریب روکا اور تیل سے بھرے ٹریلر کو لاہوردفترمنتقل کردیا گیا۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل سے بھرا ٹریلر کوئٹہ سے لاہور کیسے پہنچا اس پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ٹریلرکےمالک کی گرفتاری کا بھی فیصلہ کرلیاگیاہے۔