پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بارباراضافے سے گڈز ٹرانسپورٹ کا کاروبار ٹھپ ہوگیا۔ فیصل آباد کے گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کی دھمکی دے دی۔
کرایوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث فیصل آباد میں ملک بھر جانے والے گڈز ٹرانسپورٹ کا پہیہ رک گیا، 50 فیصد گاڑیاں بند ہونے سے ہزاروں ڈرائیوز بے روزگار ہوگئے۔
ڈرائیور کا کہنا ہے کہ یہ ہماری گاڑی ہے ہم نے اس پر 90 لاکھ خرچ کیا ہے مگر بچت اس کی کچھ بھی نہیں، پیٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافے پر ٹرانسپورٹز نے ہڑتال پر جانے کا عندیہ دے دیا۔
نائب صدر گڈز ٹرانسپورٹ چوہدری شہباز کا کہنا ہے کہ مہنگے پیٹرول کے باعث ہمیں بہت نقصان ہورہا ہے ، دو تین دن میں کرائے نہ بڑھے تو میٹنگ کرکے ہڑتال پر چلے جائیں گے۔
دوسری جانب کرایوں میں اضافے کے باعث پیداواری لاگت بڑھنے سے صعنتکار الگ پریشان ہیں۔