فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ فواد چوہدری کے بھائیوں نے انہیں نیوزکانفرنس سے روک دیا ۔ پریس کلب کو تالے لگا کر گرفتاری کے لیے پولیس بلا لی ۔۔ فواد چوہدری کے بینرز بھی اتار دیے گئے ۔
حبا چوہدری نے اپنے شوہر کے بھائیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ جتنے چاہے تالے لگا لیں ، فواد چوہدری کی انتخابی کا آغاز ہو چکا ہے ،جوہر صورت چلے گی ۔
جہلم کی عوام کے سامنے میں نے فواد صاحب کا مقدمہ رکھا ۔میں تہہ دل سے جہلم کے لوگوں اور جرنلسٹ برادری کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔جنہوں نے میرا اس مشکل وقت میں ساتھ دیا اور جانتے بوجھتے ہوئے کے پریس کلب جیلم کو تالے لگا دیے گئے ہیں فواد صاحب کی کیمپین کا اغاز ہو چکا ہے #JhelumNA61 pic.twitter.com/ZR7jleTTTx
— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) December 18, 2023
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس ( ٹویٹر ) ایک بیان میں حبا چوہدری نے کہا کہ جہلم کی عوام کے سامنے میں نے فواد صاحب کا مقدمہ رکھا ،میں تہہ دل سے جہلم کے لوگوں اور جرنلسٹ برادری کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میرا اس مشکل وقت میں ساتھ دیا ۔
اس سے قبل فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ فواد الیکشن لڑیں گے، کس نشان پر الیکشن لڑیں گے ،فیصلہ بعد میں ہوگا۔