اسلام آباد کے نواحی علاقے سوہان میں نوجوان لڑکے نے لڑکی کو گولی مار کر خود کر کشی کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق یہ انتہائی افسوسناک واقعہ تھانہ کھنہ کی حدود میں پیش آیا ، پولیس نے لاشیں قبضہ میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ، پولیس کا کہناہے کہ لڑکے کی شناخت آکاش کے نام سے ہوئی ہے جبکہ لڑکی کانام طوبیٰ شہزادی تھا، لڑکے نے لڑکی سے شادی نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر پہلے لڑکی کو قتل کیا اور پھر خودکشی کر لی ۔