الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) سے مزید 32 سوالات کے جوابات مانگ لئے ہیں۔
دوسری جانب انٹرا پارٹی کیس میں پی ٹی آئی کو بھیجے گئےسوالات کے معاملے کی بھی سماعت ہوئی پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی الیکشن کا سرٹیفیکٹ جمع کرادیا الیکشن کمیشن حکام نے کہا پی ٹی آئی کو مزید 32سوالات دے رہے ہیںجن کا جواب دینا ہے۔
لیکشن کمیشن حکام کے جواب میں بیرسٹر علی ظفر نےکہا کیا ایسے سوالات دیگر جماعتوں سے بھی کئےگئے؟ چیف الیکشن کمشنر نے سوالات کی کاپی پی ٹی آئی کو دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت منگل تک ملتوی کردی ۔