انیس سو ننانوے میں صبح وزیراعظم تھا،رات کو ہائی جیکر بنادیا گیا۔
پارلیمانی پارٹی سے خطاب میں سابق وزیراعظم نوازشریف نےکہا آئین سے ہٹنے والوں کےخلاف ایکشن لیا تو ہمارے ہی خلاف حملہ ہوگیا،کسی کو تو پوچھنا چاہیے ایسا کیسے ہوگیا۔
نوازشریف نےمزیدکہا اتنے سال حکومت میں نہیں رہےجتنا ملک بدر اور جیل میں رہے۔شہرقائد میں امن ہم قائم کریں،ووٹ کسی کو اور جائیں، یہ تو اچھی بات نہیں۔ چترال والوں نے بھی لواری ٹنل ہم سے بنوائی ،ووٹ جماعت اسلامی کو دیا ۔