کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 60 گز پر قائم عمارت زمین بوس ہوگئی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق جائے وقوعہ کے پاس کئی گیس سلنڈر پڑے پائے گئے، ریکسیو آپریشن جاری ہے، مزید افراد عمارت کے اندر ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب سیلنڈر دھماکے کے بعد عمارت گرنے کا واقعہ پر ایس ایس پی کیماڑی کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے، ایس ایس پی عارف اسلم راوُ کہتے ہیں کہ عمارت کے گراوُنڈ فلور پر سیلنڈر کی دکان تھی جس میں دھماکس ہوا، اردگرد کی عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ دھماکے سے اردگرد کی عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے، ملبے میں مزید افراد کے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔