میر مہر اللہ حسنی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات میں بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں آواران کے قبائلی رہنما میر مہر اللہ محمد حسنی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات میں بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
چیئرمین سینیٹ نے میر مہر اللہ محمد حسنی کا بی اے پی میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔ میر مہر اللہ محمد حسنی نے بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔