جماعت اسلامی نے عام انتخابات2024 میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے واضح اعلان کر تے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی آئندہ انتخابات امن،ترقی اورخوشحالی کےمنشورپرلڑے گی،8، 8 کنال پر بنےگورنر ہاؤسز اورکمشنر ہاؤسزکاخاتمہ کریں گے،ملک میں تعلیم و صحت میں ایمرجنسی نافذ کریں گے،بھکاریوں کیلئے بحالی ٹریننگ سینٹرز بنائیں گے، آئندہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ(ن) نے ملک کو تباہ و برباد کردیا،جماعت اسلامی 50 فیصد سےزائد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرچکی ہے،شفاف انتخابات کویقینی نہ بنایا گیا تو الیکشن نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے،تمام جماعتوں کویکساں ماحول نہ فراہم کیاگیا توآئندہ حکومت نہیں چلےگی،ایک لاڈلے اورسپر لاڈلے کیلئے ماحول بنایا جا رہا ہے۔