مولانا فضل الرحمان سےافغان ناظم الامور سردار احمد جان شکیب نے ملاقات کی ،اوراپنی عبوری حکومت کا خصوصی پیغام پہنچایا۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق افغان ناظم الامور احمد جان نے مولانا فضل الرحمان کو اپنی عبوری حکومت کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ دو طرفہ تعلقات اور مجموعی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اس پر بات اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور افغانستان میں بہتر تعلقات خطے میں امن کی ضمانت ہیں۔ سردار احمد جان شکیب نے مولانا فضل الرحمان کو دورہ افغانستان کی دعوت بھی دی۔