بہاولپور چڑیا گھر میں شیر کےحملےمیں ہلاک ہونیوالے نوجوان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کےمطابق بلاول کی موت گلا دبوچنےاور دم گھٹنےسےہوئی،نوجوان کو زخمی ہونے سے ہلاک ہونے میں دس سے پندرہ منٹ کاوقت لگا۔بلاول کے سر کے پچھلے حصےمیں گہری چوٹ کا نشان پایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بلاول کے جسم پر 10 چھوٹے بڑے زخم پائے گئے، بلاول کی گردن اور بائیں ٹانگ کوبری طرح نوچاگیا، جسم کی کسی بڑی ہڈی میں فریکچر ظاہرنہیں ہوئے۔