اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال زرعی قرض کی فراہمی کا ہدف 431 ارب کا اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک نے مالی سال 2023ء کےلیے ایک ہزار 819 ارب روپے کے زرعی قرض کی فراہمی کا ہدف رکھا تھا جبکہ اس دورانیے میں 1 ہزار 776 ارب کے قرض دیے گئے۔
اعلامیے کے مطابق رواں سال زرعی قرض فراہمی کا ہدف 431 ارب کے اضافے کے بعد 2 ہزار 250 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق بینک کسانوں کو زرعی مشینری اور آلات فراہمی کےلیے قرض دینے کا جائزہ لیا۔ ایس بی پی کے مطابق قرضوں کی تیز پروسیسنگ کے لیے دیگر صوبوں کی ڈیجیٹلائزیشن میں تیزی لائی جائے گا۔